ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / چکمنگلورو کے پی ڈبلیوڈی محکمہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر کے گھر پر اے سی بی چھاپہ : نقد، زیورات اور کاغذات ضبط

چکمنگلورو کے پی ڈبلیوڈی محکمہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر کے گھر پر اے سی بی چھاپہ : نقد، زیورات اور کاغذات ضبط

Thu, 17 Mar 2022 19:59:49    S.O. News Service

چک منگلورو :17؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)محکمہ آب پاشی کے معاون انجنئیر گوی رنگپا کے گھر پر اے سی بی کی ٹیم نے  چھاپہ مارتےہوئے دستاویزات، نقد، زیورات وغیرہ کو اپنی تحویل میں لینےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

گوی رنگپا کے گھر پر چھاپہ مارنےکےبعد اےسی بی کی ٹیم نے 2لاکھ روپئے نقد، 750گرام وزنی سونا، 950گرام وزنی چاندی ، 10 لاکھ روپئےمالیت کے گھریلو اشیاء، بائک، 2کار کاپتہ لگایا ہے۔ رنگپا کو وراثت میں 2ایکڑ سپاری کاباغ ، 3.33ایکڑ زمین ہے اور 100x60کا گھر ہے۔ اے سی بی افسران منجوناتھ اور ستیش کی قیادت والی ٹیم نے شہر کے دونکھن علاقےمیں واقع ان کےگھرپر صبح سویرے چھاپہ مارا ۔ پولس جائیداد، بینک اکاؤنٹس ، ضمانت، انشورنس دستاویزات کی تفتیش میں جٹی ہوئی ہے شام تک کاغذات کی جانچ جاری تھی۔


Share: